سعودی ولی عہد کے زیرِ صدارت انٹیلی جنس ایجنسی کی تنظیمِ نو کے لیے کمیٹی کا اجلاس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے زیر صدارت جنرل انٹیلی جنس ایجنسی کی تنظیم نو کے لیے قائم کردہ وزارتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں ایجنسی کے تنظیمی ڈھانچے کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے ایک بیان کے مطابق کمیٹی نے انٹیلی جنس ایجنسی کی موجودہ صورت حال اور اس میں اصلاحات کے منصوبے پر غور کیا ہے۔

گذشتہ ہفتے سعود ی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا ۔یہ کمیٹی سعودی عرب کے خفیہ ادارے ( جنرل انٹیلی جنس پریذیڈینسی) کی تشکیلِ نو کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں