ترکی اور سعودی عرب کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر بات چیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب اور ترکی کےوزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر بات چیت میں دو طرفہ اموربالخصوص مقتول صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق ہونے والی تحقیقات پر تبادلہ خیال کیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاویش اوگلو نے جمعہ کے روز اپنے سعودی ہم منصب عال الجبیر سے ٹیلیفون پربات چیت کی۔ ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے "اناطولیہ" کے مطابق دونوں رہ نمائوں کےدرمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ اور بالخصوص خاشقجی قتل کیس سے متعلق ہونے والی تحقیقات پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہ نمائوں کے درمیان یہ اعلیٰ سطحی رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب اور ترکی مل کر خاشقجی کےقتل کی تحقیقات کررہے ہیں۔

جمال خاشجقی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے میں کچھ عناصر نے ایک باغیانہ کارروائی میں قتل کردیا تھا۔ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس میں‌ ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں