خاشقجی کیس میں مملکت کے اقدامات کی شفافیت پر اعتماد ہے: روسی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کے روز ٹیلیفون پر روس کے صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ گفتگو کی۔

بات چیت کے دوران دونوں سربراہان نے سعودہ عرب اور روس کے درمیان قائم خصوصی تعلقات اور تعاون اور رابطہ کاری کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران خادم حرمین شریفین نے روسی صدر کو سعودی شہری جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں تمام تر حقائق جاننے کے لیے مملکت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور تحقیقات سے آگاہ کیا۔ شاہ سلمان نے یہ بھی باور کرایا کہ ان کی حکومت قصور وار ثابت ہونے والوں کے احتساب اور ان کو کڑی سزا دینے کا مصمّم ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری جانب صدر پوتین نے مملکت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور حالیہ تحقیقات کی شفافیت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں