جزیرہ ٹوگو کے ہوائی اڈے پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ سے سرزد سنگین غلطی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل رواں سال مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد ان دنوں اپنے پہلے بیرونی دورے پر ہیں۔ شاہی جوڑے نے دورے کا آغاز رواں ماہ 14 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے کیا تھا۔ ان کے دورے میں دو اور ممالک ٹونگا اور فیجی بھی شامل ہیں۔ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ آئندہ بدھ کے روز واپس لندن پہنچیں گے۔

گزشتہ جمعرات یہ شاہی جوڑا جزیرہ Tonga میں Fua'amotu کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچا۔ اس موقع پر سرخ رنگ کا لباس پہنے ہوئے میگن مارکل طیارے سے نیچے اُتریں تو اُن کے لباس کے بالائی حصّے میں قیمت کا ٹیگ چپکا نظر آیا جو ہٹائے جانے سے رہ گیا تھا۔

شہزادہ ہیری کی 37 سالہ حاملہ اہلیہ میگن کا لباسSelf- Portrait کا ڈیزائن کیا ہوا تھا اور اسے لندن سے خریدا گیا تھا۔ لباس کے ساتھ چسپاں رہ جانے والے ٹیگ پر اس کی قیمت 445 ڈالر تحریر تھی۔

اس کے ساتھ ہی ایک دوسرا ٹیگ بھی تھا جس پر عربی سمیت مختلف زبانوں میں یہ ہدایت درج تھی کہ "اس ٹیگ کے بغیر لباس واپس نہیں ہو گا"۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے بعض اداروں نے شہزادہ ہیری کی اہلیہ کی اس بھول کو ایک بڑی غلطی قرار دیا۔ علاوہ ازیں خبر رساں ایجنسیوں اور اخبارات اور ٹی وی چینلوں کی ویب سائٹوں نے بھی اس خبر کو نمایاں کوریج دی۔

سابق امریکی اداکارہ میگن مارکل اب "ڈچز آف سسیکس" کے خطاب کی حامل ہیں۔ برطانیہ کے Windsor Fort میں گزشتہ روز جمعے کو ایک نمائش کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں اس شاہی جوڑے کے اُن لباسوں کو عوام کے دیکھنے کے واسطے رکھا گیا ہے جن میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ شادی کے روز نمودار ہوئے تھے۔

نمائش کے لیے رکھی گئی اشیاء میں مارکل کے شادی کے روز کے لباس اور جوتوں کے علاوہ ہیروں کا جَڑا ہوا وہ تاج بھی شامل ہے جو ملکہ الزبتھ دوم نے اپنے پوتے کی دلہن کو مستعار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں