روس مشرق وسطی میں امریکا کی جگہ نہیں لے سکتا: جیمز میٹس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے باور کرایا ہے کہ روس شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کے مفاد میں اپنی عسکری کامیابیوں کے بل بوتے پر شام میں اپنا اثر و رسوخ بڑھا رہا ہے تاہم وہ مشرق وسطی میں امریکا کی جگہ نہیں لے سکتا۔

امریکی وزیر دفاع نے یہ بات بحرین میں منعقد ہونے والی سالانہ "منامہ ڈائیلاگ" سکیورٹی کانفرنس میں شریک عرب قیادت کے سامنے اپنے خطاب کے دوران کہی۔ میٹس کے مطابق روس کی موقع پرستی اور شامی عوام کے خلاف بشار الاسد کی مجرمانہ سرگرمیوں سے چشم پوشی اس بات کا ثبوت ہے کہ ماسکو بنیادی اخلاقی اصولوں کی حقیقی پاسداری سے محروم ہے۔

جیمز میٹس نے واضح کیا کہ "آج میں یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ روس خطّے میں اُس طویل، دائمی اور شفاف پاسداری کی جگہ نہیں لے سکتا جس کا مظاہرہ امریکا کی جانب سے مشرق وسطی کے حوالے سے کیا جاتا رہا ہے"۔

امریکی وزیر دفاع نے باور کرایا کہ "ہم اُن شراکت داروں کو سپورٹ کرتے ہیں جو انارکی اور شورش کو استحکام سے بدلنا چاہتے ہیں"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں