شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگن مارکل کا مسافر طیارہ سڈنی میں حادثے سے بال بال بچ گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایک مسافر طیارہ جس میں برطانوی شاہی جوڑا بھی موجود تھا سڈنی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے لگا تو پائلٹ نے دیکھا کہ رن وے پر ایک اور طیارہ موجود ہے جو انتہائی سست روی کے ساتھ چل رہا ہے۔

طیارے کے کپتان مایگل روسر نے آخری لمحے ہوائی جہاز کو لینڈنگ سے روکتے ہوئے دوبارہ فضاء میں بلند کر دیا۔ برطانوی ریڈیو کی ویب سائیٹ پر اس کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں۔

کپتان روس نے مسافروں سے مزاحیہ الفاظ میں کہا کہ آپ کو بندرگاہ کا فضائی نظارہ کرنے کا ایک اور موقع مل گیا ہے۔ بعد ازاں رن وے سے دوسرے طیارے کے ہٹ جانے پر شہزادہ ہیری اور میگن مارکل کا طیارہ بہ حفاظت اتر گیا۔

صحافی امیڈ سکوبی کا کہنا ہے کہ جب حادثے کا پتا چلا تو ہمارا جہاز اترنے کی پوزیشن میں تھا مگر اسے دوبارہ ٹیک آف کیا گیا۔ کیپٹن نے دیکھا کہ رن وے پر ایک اور طیارہ موجود ہے اور وہ آہستہ آہستہ حرکت کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں