ماسکو میں حملوں کی منصوبہ بندی، ’داعش‘ کا خُفیہ سیل گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے شدت پسند گروپ "داعش" کے ایک خفیہ سیل کو گرفتار کر لیا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق روس میں داخلی سلامتی کے ایک سرکردہ ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے چھ مشتبہ داعشی دہشت گردوں کو پکڑا ہے جو دارالحکومت ماسکو میں حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد کا تعلق وسطی ایشیائی ممالک اور شام سے ہے۔ روسی حکام کا دعویٰ ہے کہ گرفتار کیے گئے تمام افراد دیسی ساختہ اسلحہ کی مدد سے ماسکو میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے قبضے سے خود کار اسلحہ اور منصوبے کی تفصیلات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں