.

جرمن چانسلر اینجیلا میرکل اپنی موجودہ مدت پوری ہونے پر عہدہ چھوڑ دیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جرمن چانسلر اینجیلا میرکل نے 2021ء میں اپنی موجودہ آئینی مدت پوری ہونے کے بعد عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

انھوں نے سوموار کے روز برلن میں اپنی جماعت کے ہیڈ کوارٹرز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’آج ایک نیاباب شروع کرنے کا وقت آگیا ہے‘‘۔

انھوں نے قبل ازیں اپنی جماعت کرسچئن ڈیموکریٹک یونین ( سی ڈی یو) کو اپنے ارادے سے مطلع کردیا تھا کہ وہ جماعت کی دسمبر میں ہونے والی کانگریس میں پارٹی چئیرپرسن کے عہدے کی امیدوار نہیں ہوں گی اور ان کی جگہ کسی اور کو پارٹی کا قائد منتخب کرلیا جائے۔

جرمن پارلیمان نے مارچ 8 201ء میں اینجیلا میرکل کو چوتھی مدت کے لیے ملک کی چانسلر منتخب کیا تھا۔واضح رہے کہ جرمنی میں ستمبر منعقدہ گذشتہ عام انتخابات میں لاکھوں ووٹروں نے دونوں بڑی جماعتوں میرکل کی کرسچئن ڈیموکریٹک یونین اور سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کو ووٹ نہیں دیا تھا اور ان کے بجائے دائیں بازو کی جماعتوں کو ووٹ دیے تھے۔

ان عام انتخابات کے انعقاد کے 171 روز ( قریباً چھے ماہ)کے بعد جرمن چانسلر کا انتخاب عمل میں آیا تھا ۔جرمنی کی جدید تاریخ میں عام انتخابات اور چانسلر کے انتخاب میں یہ طویل ترین وقفہ تھا۔