.

سعودی شاہ سلمان کا ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر کے نام تحریری تہنیتی پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے نام ایک تحریری تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

شاہ سلمان کا یہ پیغام خط کی صورت میں سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے پترا جایا میں وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے سوموار کو ملاقات کے دوران میں پہنچایا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق ’’ شہزادہ تر کی نے ملائشیا کے وزیراعظم کو خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد، وزارتی کونسل کے نائب صدر اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مبارک باد کا پیغام دیا ہے‘‘۔

انھوں نے ملاقات کے دوران میں سعودی عرب اور ملائشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شہزادہ ترکی نے کہا کہ ’’شاہ سلمان اور ولی عہد دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کے مشترکہ مفادات حاصل کیے جاسکیں ‘‘۔

 سعودی عرب کے شاہی  دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی  ملائشیا  کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو  شاہ سلمان کا خط پیش کررہے ہیں۔
سعودی عرب کے شاہی دیوان کے مشیر شہزادہ ترکی ملائشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو شاہ سلمان کا خط پیش کررہے ہیں۔