.

حزب اللہ لبنان کو جنگ میں جھونک دینے پر قادر ہے: آنتونیو گوتیریس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس نے خبردار کیا ہے کہ لبنانی ملیشیا حزب اللہ اپنے ملک کو گھسیٹ کر جنگ میں لانے کی قدرت رکھتی ہے۔ سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی رپورٹ میں گوتیریس نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کیا۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مطابق حزب اللہ ہتھیاروں کے لحاظ سے لبنان کی سب سے طاقت ور ملیشیا ہے۔ انہوں نے اپنی رپورٹ میں استفسار کیا کہ آیا لبنان کی ریاست حزب اللہ کے ہتھیاروں کے بیچ اپنی سیادت اور خود مختاری باور کرانے پر قادر ہے !

گوتیریس نے اپنی رپورٹ میں اُس قرار داد پر عمل درامد کا مطالبہ کیا جو لبنان میں ملیشیاؤں کو غیر مسلح کرنے کی متقاضی ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں شام میں جاری تنازع میں حزب اللہ کی شرکت کے نتائج سے بھی خبردار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ لبنان کی کنارہ کشی کی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔

اسی طرح گوتیریس نے حزب اللہ کی طرف سے عسکری مشیروں اور تربیت کاروں کے ذریعے یمن میں حوثیوں کی مدد کا بھی حوالہ دیا اور اسے علاقائی اور عالمی سطح پر ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔