شام کے لیے یو این کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا مستعفی ہو گئے

چین میں ناروے کے سفیر شام کے لیے اقوام متحدہ کے نئے خصوصی ایلچی مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے چین میں ناروے کے سفیر جیر بیڈرسن کو شام میں اقوام متحدہ کا نیا ایلچی مقرر کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر "رائٹرز" کو بتایا کہ"یواین" سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے چین میں ناروے کے سفیر بیڈرسن کو شام کے لیے نیا امن مندوب مقرر کیا ہے۔ سفارت کاروں‌ کے مطابق سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان روس، چین، امریکا، فرانس اور برطانیہ نے غیر رسمی طورپر اس فیصلے کی توثیق کی ہے۔

ادھر یو این جنرل سیکرٹری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں‌ نے شام کے لیے نئے ایلچی کے تقرر کے لیے شامی حکومت سے بھی طویل مشاورت کی ہے۔ شامی حکومت اور اپوزیشن قوتوں کی طرف سے بھی بیڈرسن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بیڈرسن شام میں جاری تنازع کے سیاسی حل اور ملک میں جمہوریت کے لیے ان کے پیش رو دی میستورا کے کام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ شام کے لیے موجودہ ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے اس اہم عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں