.

مصر "عربوں کی ڈھال 1" فوجی مشقوں کا میزبان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر میں 3 نومبر سے 16 نومبر تک پہلی مرتبہ "عربوں کی ڈھال 1" کے نام سے مشترکہ فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مشقیں محمد نجیب فوجی اڈّے اور بحر روم کے دائرہ کار میں مشترکہ فضائی اور بحری تربیت کے علاقوں میں ہوں گی۔

یہ مشقیں مصر اور برادر عرب ممالک کے درمیان مشترکہ عسکری تعاون کے تعلق کو سپورٹ کرنے کی ایک کڑی ہے اور اس کا مقصد مشترکہ عسکری اہداف کا حصول ہے۔

مصری فوج کے عسکری ترجمان کرنل تامر الرفاعی کے مطابق مشقوں میں شرکت کے لیے عرب ممالک کی زمینی، بحری اور فضائی فورسز مصر پہنچنا شروع ہو گئی ہیں۔ مشقوں میں میزبان ملک مصر کے علاوہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور اردن شرکت کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں مراکش اور لبنان مشقوں میں بطور مبصر شامل ہوں گے۔

ترجمان نے باور کرایا کہ "عربوں کی ڈھال 1" مشقیں مشترکہ تربیتی منصوبے کا حصّہ ہیں۔ ان کا مقصد مصر اور برادر عرب ممالک کے بیچ عسکری تعلقات کو فروغ دینا، مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرنا اور خطّے میں امن و استحکام کی کوششوں کو سپورٹ کرنا ہے۔