.

جاپانی فضائی کمپنی کی معاون ہواباز کی شراب نوشی پر معذرت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جاپان کی فضائی کمپنی "جاپان ایئرلائنز" جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں ایک ہوائی جہاز کے معاون پرواز کی الکحل کی ضرورت سے زیادہ مقدار استعمال کرنے اور اس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر پر معذرت کی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق "جاپان ایئرلائنز" کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے لندن سے ٹوکیو آنے والے ایک ہوائی جہازکو اس لیے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ جہاز کا معاون ہوا باز شراب کی مجاز مقدار سے زیادہ پی چکا تھا۔ برطانوی پولیس نے اس معاملے کی چھان بین کی تو پتا چلا کہ معاون پائلٹ نے الکحل کی مجاز مقدار سے 10 گنا زیادہ نوش کررکھی ہے۔

کمپنی کے ہوائی جہاز کے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ 9 منت تاخیر پر مسافروں سے معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک ملازم کی وجہ سے معزز مسافروں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جس پر کمپنی معذرت خواہ ہے۔

جاپانی فضائی کمپنی کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ برطانوی پولیس کی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ معاون ہوا باز کے خون میں الکحل کی غیرمعمولی مقدار پائی جاتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ ملزم نے مغربی لندن میں عدالت کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔ اس کے جسم میں الکحل کی مقدار 189 ملی گرام تھی جب کہ الکحل کی زیادہ سے زیادہ مجاز مقدار صرف 20 ملی گرام مقرر کی گئی ہے۔