.

ایران پرپابندیوں کا ہدف عوام نہیں بلکہ ایرانی رجیم ہے: مائیک پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ 5 نومبر سے ایران پر نافذ کی جانے والی پابند یوں کا ہدف عوام نہیں بلکہ ظالم ایرانی رجیم ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ "ٹوئٹر" پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کا ہدف ایرانی عوام نہیں۔ ہم ایرانی عوام کے دشمن نہیں بلک ایرانی رجیم کی تباہ کن پالیسیوں کو ناکام بنانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی عوام حکومت کے ظلم اور وحشت سے سخت نالاں ہیں اور ان کی مشکلات میں امریکا ان کے ساتھ ہے۔

خیال رہے کہ امریکی حکومت کل سے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے جا رہی ہے، تاہم خوراک، ادویات، زراعت اور طبی سازمان پر پابندی عاید نہیں کی جائےگی۔

قبل ازیں جمعہ کو وزیرخزانہ اسٹیو منوچین کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ ہم ایران کو تباہی پھیلانے، موت بانٹنے اور پوری دنیا میں افراتفری کو ہوا دینے میں‌معاونت کرنے والے وسائل کی روک تھام کے لیے تہران پر پابندیاں عاید کررہے ہیں۔

ایران پرعاید کی جانے والی پابندیوں میں توانائی، تیل، گیس، پیٹرو کیمیکل، تجارت اور مالیاتی لین دین شامل ہیں۔