.

ماکروں کا امریکا سے علاحدہ "یورپی فوج" تشکیل دینے کا مطالبہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانس کے صدر عمانوئل ماکروں نے "یورپی فوج" تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ برّاعظم کو درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔

منگل کے روز "یورپ 1" ریڈیو پر نشر ہونے والی گفتگو میں ماکروں کا کہنا تھا کہ "جب تک ہم ایک حقیقی یورپی فوج کے حامل نہیں ہوتے اُس وقت تک یورپ میں رہنے والوں کی حفاظت ممکن نہیں"۔

فرانس کے صدر نے روس کی جانب سے یورپ کے لیے پیدا کیے جانے والے خطرات کی جانب توجہ دلائی۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ "یورپ کو اس کی قدرت رکھنا چاہیے کہ وہ امریکا پر انحصار کے بغیر تن تنہا اپنا دفاع کر سکے"۔

ماکروں نے یورپ کے عوام میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی اور قوم پرستی سے خبردار کیا۔

فرانس کے صدر کے مطابق آئندہ برس مئی میں ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات میں دائیں بازو کے متشدد حلقوں کی بڑی کامیابی کا امکان ہے۔ ماکروں نے زور دیا کہ اس رجحان کے خلاف مزاحمت کی ضرورت ہے۔

ماکروں نے باور کرایا کہ یورپی یونین ،،، امن اور ترقی کے واسطے ایک منصوبہ ہے جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔

فرانسیسی صدر کے نزدیک حالیہ عرصے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں نے یورپ کی سکیورٹی کے لیے براہ راست خطرات پیدا کر دیے ہیں۔