.

زمبابوے میں دو بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بدھ کے روز زمبابوے میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجےمیں 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ جنوبی علاقوں ھرارے اور روسابی کے درمیان پیش آیا۔

پولیس ترجمان "پال نیاثی" نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجےمیں 47 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ موٹاری شاہراہ پر پیش آیا۔

حکومت کے مقرب اخبار "ھیرالڈ" کے ٹوئٹر اکائونٹ پر پوسٹ ایک بیان میں‌کہا کہ حادثے کے جگہ کی تصاویر خوفناک ہونے کی وجہ سے شائع نہیں کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ زمبابوی میں ٹریفک حادثات روز کا معمول ہیں۔ کئی سال کی لاپرواہی کے بعد اب حکومت نے سڑکوں کی تعمیر اور ٹریفک قوانین کی اصلاحات کی کوششیں شروع کی ہیں۔

اسی طرح کا ایک حادثہ رواں سال جون میں پیش آیا تھا جس میں 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔