.

"سویفٹ" نے ایرانی نیشنل بنک سے لین دین ختم کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

رقوم کی منتقلی کے بین الاقوامی نیٹ ورک "SWIFT " نے امریکا کی ایران کے خلاف عاید کی جانے والی پابندیوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے تہران کے نیشنل بنک کے ساتھ ہرطرح کا لین دین ختم کردیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی نشینل بنک"ملی بنک" کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سویفٹ نیٹ ورک نے نیشنل بنک کی تمام برانچوں کےساتھ اپنا لین دین ختم کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیاہے کہ سویفٹ کی جانب سے سوموار کے روز سے کسی قسم کا لین دین نہیں کیا گیا۔ نیشنل بنک کی جانب سے تمام ذیلی شاخوں کو ایک سرکلر کے ذریعے سویفٹ کے ساتھ لین دین ختم ہونے کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔

ادھرجرمنی میں موجود ایرانی نیشنل بنک کی شاخ نےاپنی ویب سائیٹ پر بتایا کہ 12 نومبر سے بنک اور عالمی مالیاتی نیٹ ورک سویفٹ کے ساتھ لین دین ختم ہوگیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں کےبعد سویفٹ نے بنک کے ساتھ معاملات ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 5 نومبر کو سویفٹ سسٹم نے امریکا کی جانب سے ایران پرعاید کی جانے والی پابندیوں پرعمل درآمد کرتے ہوئے تہران کے ساتھ مالی معاملات کا لین دین ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔