.

ترکی کی شمالی شام میں‌ امریکی اتحادیوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی نے ایک بار پھرشمالی شام میں امریکا کے وفادار جنگجوئوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی کے آپریشنل کنٹرول روم نے عندیہ دیا ہے کہ وہ خطے میں امریکی حمایت یافتہ کرد جنگجووں کو سر اٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ضرورت پڑنے پر ترکی شمالی شام میں امریکی حمایت یافتہ کرد ملیشیا کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

ادھر شام میں انسانی حقوق کےلیے کام کرنے والے ادارے "آبزر ویٹری" نے کہا ہے کہ اسدی فوج نے تلول الصفا نامی علاقے کو "داعش" کے جنگوئوں سے آزاد کرالیا ہے۔ یہ علاقہ دمشق مضافات مین السویداء گورنری میں واقع ہے۔

آبزرویٹری کے مطابق داعش کے جنگجووں‌ کے وہاں سے انخلاء کے بعد شامی فوج نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔ وہاں پر داعش کے جنگجوئوں کی تعداد 700 بتائی جاتی ہے۔