.

نیجرمیں فرانس کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

فرانسیسی فوج کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ افریقی ملک نیجر میں گرکر تباہ ہوگیا۔ طیارہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم حکام اس کی تحقیقات کررہےہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق فرانسیسی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کا "ریپر" ماڈل کا ایک ڈرون طیارہ نیامی کے ہوائی اڈے کے قریب گر کرتباہ ہوگیا ہے۔

فرانسیسی فورج کے ترجمان کرنل پیٹرک شٹایگر نے "اے ایف پی" کو بتایا کہ یہ واقعہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اس وقت پیش آیا جب ڈرون طیارے لینے لینڈنگ کی کوشش کی۔ اس حادثے میں‌کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نیامی کے فوجی اڈے سے چند کلو میٹر کے فاصلے پر ڈرون طیارے کا ملبہ مل گیا۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

خیال رہے کہ انٹیلی جنس اور جنگی مہمات کے لیے استعمال ہونے والے "ریپر" ڈرون طیارے امریکی ساختہ ہیں اور فرانس میں ان طیاروں کی کل تعداد 4 بتائی جاتی ہے۔ یہ جدید ترین ہونے کے ساتھ ساتھ مہنگا ڈرون طیارہ سمجھا جاتا ہے۔