.

خادم الحرمین کی سعودی ولی عہد کو مستقبل کی نسل کی تیاری کے لیے اقدامات کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کی نوجوان نسل کی مستقبل کے لیے تیاری اور انسانی صلاحیتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے۔

انھوں نے سعودی شوریٰ کونسل کے ساتویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ مملکت میں ترقیاتی اہداف قابلِ اطمینان شرح سے حاصل کیے جارہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک کی ترقی میں سعودی شہریوں کو مرکزی قوت کی حیثیت حاصل ہے۔

سعودی ولی عہد نے نوجوانوں سے ویژن 2030ء کے تحت ایک نئے سعودی عرب کا وعدہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ ویژن کوئی خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے اور اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔