.

حیران کن: ڈیڑھ لاکھ سے زائد کم سن مصری بچے شادی شدہ نکلے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مصر کے سرکاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے ملکی آبادی میں 39 ملین افراد کی تعداد اٹھارہ برس سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے۔ شاید 97.55 ملین آبادی والے ملک میں یہ تعداد حیران کن نہ ہو، تاہم یہ امر ضرور چشم کشا ہو گا کہ 39 ملین کم عمر بچوں میں ایک لاکھ سترہ ہزار شادی شدہ ہیں۔

مرکزی ادارہ پبلک موبیلائزیشن اور شماریات نے’’عالمی یوم اطفال‘‘ کی مناسبت سے جاری اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مصر میں اٹھارہ برس سے کم عمر کے 39 ملین بچے کل آبادی کا 40% ہیں۔ ان میں 19.6 ملین [یعنی 51.7%] لڑکے جبکہ 18.3 ملین [یعنی 48%] لڑکیاں ہیں۔
رپورٹ میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ 10 سے 17 برس کے ایک لاکھ سترہ ہزار بچے شادی شدہ ہیں۔ مصر کی الصعید کمشنری میں سب سے زیادہ کم سنی کی شادیوں اور طلاق کی شرح دیکھنے میں آئی ہے جبکہ بحیرہ احمر، سیناء، مرسی اور اسوان جیسی سرحدی کمشنریوں میں کم سنی کی شادیوں کا کم رحجان دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کی شرح 1.3% رہی ہے۔