.

سعودی عرب کے حوالے سے امریکی ’’عزم‘‘ قومی سلامتی کے لیے اہم ہے: پومپیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ امریکا کے تعلقات واشنگٹن کی قومی سلامتی کے لئے اہم ہے۔

اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو سے ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پومپیو نے کہا: ’’امریکا کی قومی سلامتی کو بڑھاوا دینے والی پالیسیاں اختیار کرنا درحقیقت [امریکی] صدر کا فرض اور واشنگٹن دفتر خارجہ کی ذمہ داری ہے۔‘‘ جیسا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج بیان دیا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ امریکا کے تعلقات جاری رکھنے کے عزم کا اعلان کرتے ہوئے ریاض کو امریکا کا ’’اہم شریک‘‘ قرار دیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے واشنگٹن اور ریاض کے مضبوط تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ’’یہ دیرنیہ تاریخی عزم امریکا کی قومی سلامتی کے لئے نہایت اہم ہے۔‘‘ ہم دنیا سے معاملات کرنے اور اہم اسٹرٹیجک فیصلوں کے وقت امریکی عوام کا مفاد مقدم رکھتے ہیں۔ مائیک پومپیو کا مزید کہنا تھا: ’’ہم اسی عزم کا اظہار آج بغیر کسی لگی لپٹی کے کر رہے ہیں۔ ‘‘

اپنے تیئں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ایک بیان میں واضح کیا تھا کہ واشنگٹن ایران اور اس کی سرگرمیوں سے لاحق علاقائی خطرات کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ ’’غیر متزلزل‘‘ شراکت داری برقرار رکھے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کانگریس سعودی عرب کے بارے میں ’’مختلف سمتوں میں جانے کے لیے آزاد ہے‘‘ لیکن و ہ ان ہی تجاویز پر غور کریں گے جو امریکا کی سلامتی کے ’’ مطابق‘‘ ہوں گی۔‎