.

ترکی نے امریکا سے گولن تحریک کے 84 کارندوں کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

’فیتو‘ تنظیم کے مطلوبہ کارندوں کی فہرست ترک وزیر خارجہ نے امریکی حکام کے حوالے کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ انہوں نے فتح اللہ گولن تنظیم کے 84 کارندوں کی فہرست امریکی وزیر خارجہ اور وائٹ ہاوس کے مشیر سلامتی جان بولٹن کو فراہم کر دی ہے ۔

امریکا میں موجود چاوش اولو نے ترک سفیر کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتےہوئے بتایا کہ میں نے گولن تنظیم ، وائی پی جی اور جما ل خاشقجی کے قتل اور شام سے متعلق صورت حال پر امریکی حکام سے تبادلہ خیال کیا ،جو کہ مفید رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ’فیتو‘ تنظیم سے وابستہ 84 افراد کی فہرست امریکی حکام کے حوالے کر دی ہے ۔

جمال خاشقجی قتل کیس سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے میں ترکی کی حیثیت انتہائی شفاف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیشتر ممالک کی طرح ترکی بھی سعودی عرب سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا ۔

شام کے حوالے سے چاوش اولو نے کہا کہ منبج کے بارے میں ایک لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے جلد ہی ترک اور امریکی حکام ملاقات کریں گے چونکہ علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کیے بغیر کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔