.

ترک دارالحکومت انقرہ میں آسٹریا کے سفارت خانے کے نزدیک فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں آسٹریا کے سفارت خانے کے نزدیک نامعلوم مسلح افراد نے ہفتہ اور اتوار کی درمیان شب فائرنگ کی ہے۔

ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی اناطولو نے اطلاع دی ہے کہ سفید رنگ کی کار میں سوار افراد نے ہوائی فائرنگ کی تھی اور اس کے بعد سکیورٹی فورسز نے آسٹریا کے سفارت خانے کے نزدیک شاہراہوں کو مختصر وقت کے لیے بند کردیا تھا۔

اناطولو کے مطابق حکام کو واقعے کی جگہ سے چلائی گئی گولیوں کے متعدد خالی خول ملے ہیں۔نجی خبررساں ایجنسی اخلاص نے بتایا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ نصف شب کے وقت پیش آیا تھا اور پولیس مشتبہ کار کی تلاش میں ہے۔فائرنگ سے کسی قسم کے نقصان یا کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو ا کہ فائرنگ کا ہدف آسٹریا کا سفارت خانہ تھا یا مشتبہ مسلح افراد نے ایسے ہی وہاں فائرنگ کی تھی۔اتوار کی صبح اس علاقے میں صورتِ حال معمول کے مطابق تھی ۔

واضح رہے کہ اگست میں ایک گاڑی سے انقرہ میں امریکا کے سفارت خانے کے بیرونی دروازے کی جانب تین گولیاں فائر کی گئی تھی۔ اس واقعے میں بھی کوئی شخص زخمی نہیں ہوا تھا۔امریکی سفارت خانہ آسٹریا کے سفارت خانے سے صرف 130 میٹر کی دوری پر واقع ہے اور دونوں ایک ہی شاہراہ پر واقع ہیں۔