.

کریمیا میں روسی فوج گردی خطے کے استحکام کے لیے‌ خطرہ ہے: نیٹو

روس یوکرائن کے بحری جہازوں کے عملے کو فوری رہا کرے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

شمالی اوقیانوس کے ممالک کے فوجی اتحاد "نیٹو" نے روسی فوج کی یوکرائن کے بحری جہازوں کو قبضے میں لینے کی مذمت کی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینس اسٹالٹنبرگ نے سوموارکے روز روس پر زور دیا کہ وہ حراست میں لیے گے یوکرائنی سیلرز کو فورطورپر رہا کرے۔ ان کاکہنا تھا کہ جزیرہ کریمیا کے بحری جہازوں کے ساتھ روس نے جو کیا وہ مناسب نہیں۔

نیٹو کے ہنگامی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ گذشتہ روز ہم نے جو کچھ دیکھا وہ انتہائی خطرناک ہے۔ روسی فوج کی کارروائی میں یوکرائن کے بحری جہازوں کو قبضے میں لینے سے خطے کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بحری جہازوں پر طاقت کے استعمال کا کوئی جواز نہیں۔ روس حراست میں لیے گئے تمام عملے کو فوری طور پر رہا کرے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز روسی فوج نے ایک کاروائی کرکے بلیک سی سمندری حدود سے یوکرائن کے تین بحری جہاز قبضےمیں لینے اور عملے کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔