.

بحرین: دہشت گردی کے الزامات میں تین افراد کو قید اور جرمانے کی سزائیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین میں ایک عدالت نے تین افراد کو ایک دہشت گرد گروپ میں شمولیت اور دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ایک اور گروپ سے رقوم وصول کرنے کے الزامات میں قصور وار دے کر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں۔

عدالت نے ان میں ایک مجرم کو عمر قید کی سزاسنائی ہے،دوسرے کو دس سال قید اور 2 لاکھ 65 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے اور تیسرے مجرم کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ان تینوں افراد کا تعلق کالعدم قرار دیے گئے دہشت گرد گروپ فروری 14 اتحاد سے ہے۔اس گروہ نے اس مقدمے میں ماخوذ دوسرے مدعا علیہ کو بلووں ، غیر مجاز مظاہروں اور تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور بری کے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھرتی کیا تھا ۔

بحرین کے استغاثہ کے مطابق دوسرے مدعا علیہ نے تیسرے کو دہشت گرد گروپ کے لیے بھرتی کیا تھا تاکہ وہ اس کی گرفتاری کی صورت میں تخریبی سرگرمیوں میں حصہ لے سکے اور اس کا جانشین بن سکے۔اس نے اس تیسرے مدعا علیہ کے بحرین سے باہر مقیم اس گروپ کے لیڈروں سے روابط بھی استوار کرائے تھے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ پہلے مدعا علیہ کا تعلق دہشت گرد تنظیم سریّہ المختار سے تھا ۔اس نے دوسرے مدعا علیہ کو بری کے علاقے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے بھرتی کیا تھا اور اس کو دھماکا خیز مواد سے عوامی مقامات پر حملوں کی تربیت دی تھی۔