.

عرب اتحاد نے صوبہ حضر موت کی بندرگاہیں یمن کے ساحلی محافظوں کے حوالے کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

عرب اتحاد نے یمن کے صوبہ حضر موت میں واقع بندرگاہوں اور ساحلی پٹی کا کنٹرول صدر عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے تحت ساحلی محافظوں ( کوسٹل گارڈز) کے حوالے کردیا ہے۔

حضر موت میں اس موقع پر منعقدہ تقریب میں یمن کے نائب وزیراعظم، سعودی سفیر ، امریکی سفیر اور صوبہ حضر موت کے گورنر سمیت اعلیٰ عہدے دار اور عرب اتحاد کے کمانڈر شریک تھے۔

عرب اتحاد نے جد ید ہتھیاروں اور راڈاروں سے لیس کشتیاں بھی یمنی ساحلی محافظوں کے حوالے کی ہیں۔یہ کشتیاں یمن کے ساحلی علاقے کے تحفظ اور پہرے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

صوبہ حضر موت کی ساحلی پٹی ساڑھے تین سو کلومیٹر طویل ہے اور اس پر سات بڑی بندرگاہیں اور دسیوں چھوٹی بندرگاہیں واقع ہیں۔