اقتصادی تنوع اور سماجی اصلاحات میں سعودی عرب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: چینی صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا استحکام خلیج کی ترقی اور پیش قدمی کے لیے سنگ بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے باور کرایا کہ چین اقتصادی تنوع اور سماجی اصلاحات کے حوالے سے سعودی عرب کی مہم کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

چینی خبر رساں ایجنسی شینہوا کے مطابق شی جن پنگ نے یہ بات جمعرات کے روز ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران کہی۔ جی 20 کے سربراہ اجلاس کے ضمن میں ہونے والی اس ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ہمیشہ بڑی اہمیت دیتا ہے۔

شینہوا کے مطابق جن پنگ کا کہنا تھا کہ چین بنیادی مفادات کے معاملات میں سعودی عرب کے ساتھ رہے گا۔

توانائی کے شعبے میں چین اور سعودی عرب کے قریبی تعلقات ہیں۔ توقع ہے کہ سعودی عرب 2012 کے بعد رواں سال چین کی منڈی میں اپنے حصے کو وسیع بنائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں