جی20 سربراہ اجلاس: سعودی ولی عہد کی اطالوی وزیراعظم سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں گروپ 20 کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اطالوی وزیراعظم جیوسیپی کونٹے سے ملاقات کی ہے۔

قبل ازیں انھوں نے ہفتے کے روز ارجنٹینا کے صدر موریشیو ماکری سے ملاقات کی تھی۔ انھوں نے سربراہ اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے لیڈروں سے ملاقاتیں کی ہیں اور ان سے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بیونس آئرس میں اس دو روزہ اجلاس سے قبل گروپ20 کے رکن ملک امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی تھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے طے شدہ ملاقات منسوخ کردی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں