سعودی ولی عہد کی"جی 20" اجلاس میں عالمی رہ نمائوں سے ملاقاتیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والے 'جی 20' اجلاس کے موقع پر عالمی رہ نمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔

سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستانہ ماحول میں‌ ملاقات کی۔ الریاض کا کہنا ہے کہ ولی عہد نے گذشتہ روز فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اور کئی دوسرے عالمی رہ نمائوں سے ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کی طرف سے ’ٹوئٹر‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد نے جنوبی کوریا اور میکسیکو کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔

سعودی ولی عہد دو روز قبل ارجنٹائن میں ہونے والے 'جی 20' اجلاس میں شرکت کے لیے بوینس آئرس پہنچے تھے۔ اجلاس میں بیس بڑی عالمی معاشی طاقتوں کی قیادت شرکت کر رہی ہے۔

اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ارجنٹائن، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، فرانس، جرمنی، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقا، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ اور امریکا کی قیادت شریک ہے۔ اس کے علاوہ یورپی یونین بھی ایک رکن کی حیثیت سے شریک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں