سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد کے یو اے ای کے قومی دن پر صدر شیخ خلیفہ کو تہنیتی پیغامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو ان کے ملک کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے سعودی عرب کے عوام اور حکومت کی جانب سے یو اے ای کے صدر کوخلوص پر مبنی تہنیتی پیغام دیا ہے ۔انھوں نے اس میں ان کی دائمی صحت اور خوشیوں، متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کی مزید ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام آپس میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کا فروغ اور مزید ترقی چاہتے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ سے شیخ خلیفہ بن زاید کو یو اے ای کے قومی دن کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے ۔اس میں ان کی صحت و تن درستی کی دعا کی اور متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کی مزید ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں