9 بحری جہازوں کو یمن کی بندرگاہوں پر لنگرانداز ہونے کی اجازت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے سامان سے لدے اور تیل بردار 9 بحری جہازوں کو یمن کی بندرگاہوں پر لنگر ہونے کے لیے اجازت نامے جاری کر دیے ہیں۔

عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن میں سامان کی ترسیل کے لیے 7 ہوائی جہازوں، 9 بحری جہازوں اور دو بری راہ داریوں سے گذرنے کے پروانے جاری کیے گئے۔

عرب اتحاد کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے لیے تین، الصلیف کے لیے دو اور المیناء کے لیے ایک جہاز کو جانے کی اجازت دی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا سامان سے لدے جہازوں کو خالی کرانے میں پس وپیش سے کام لے رہےہیں۔ اس قت چار بحری جہاز بندرگاہوں پر کھڑے ہیں مگرانہیں خالی کرانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات کو یمن عرب اتحاد نے با ضابطہ طور پرحضر موت گورنری کی ساحلی پٹی کی نگرانی یمنی کوسٹ گارڈ کے حوالے کردی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں