.

بحرین میں امریکی نیول فورس کے اہم عہدیدار کی پر اسرار موت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی فوج نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی نیول آپریشنل چیف ڈپٹی ایڈمرل اسکاٹ اسٹیرنی ہفتے کے روز خلیجی ریاست بحرین میں اپنی رہائش گاہ پر مردہ پائے گئے۔ان کی اس پراسرار موت کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ان کی موت کسی مجرمانہ کارروائی کا نتیجہ نہیں لگتی۔

ایڈ مرسل جرن رچرڈ سن نے ایک بیان میں‌کہاکہ سیٹرنی کی پراسرار موت کی خبر پانچویں بحری بیڑے، امریکی فوج اور آنجہانی افسر کے اہل خانہ کے لیے انتہائی افسوسناک ہے۔

ایڈمر رچرڈسن نے اسکاٹ اسٹیرنی کی فوج میں‌خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹیرنی کے قتل میں کسی شخص کے ملوث ہونے ثبوت نہیں ملا ہےتاہم فوج، امریکی وزارت داخلہ اور بحرین کی حکومت اس کیس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

اسٹیرنی کی موت کے بعد پانچویں امریکی بحری بیڑے کے ڈپٹی اڈ مرل کے معاون پال شیلز کو ان کی جگہ نیا ڈپٹی اڈمرل مقرر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسٹیرنی کو مئی میں امریکی جوائنٹ فورس اور پانچویں بحری بیڑے میں ڈپٹی ایڈمرل کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔