.

سعودی ولی عہد کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہفتے کے روز ارجنٹائن میں "جی 20" اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے ملاقات کی۔

سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعہ کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ولی عہد اور "جی 20" اجلاس میں شریک عالمی رہ نمائوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ہفتے کے روز ولی عہد کی اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

سعودی ولی عہد نے ارجنٹان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، فرانسیس کےعمانویل میکروں، چینی صدر شی جن پنگ اور برطانوی وزیراعظم تھریسا مے سے بھی ملاقات کی۔ انہوں‌نے جی 20 اجلاس کے موقع پر میکسیکو، جنوبی کوریا، جنوبی افریقا کے صدور اور انڈونیشیا کے نائب صدر سے بھی ملاقات کی۔