وینزویلا کے صدر سرکش انسان ہیں جن کا جانا ناگزیر ہے : امریکی وزیر دفاع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے وینزویلا کے صدر نکولس میڈورو کو ایک ایسا سرکش اور مطلق العنان قرار دیا ہے جو اپنے تیل سے مالا مال ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔ میٹس کے مطابق آخر کار میڈورو کے نظام کا سقوط نا گزیر ہے تا کہ صورت حال بہتر ہو سکے۔

کیلیفورنیا میں ایک سکیورٹی فورم سے خطاب کے دوران امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ "اب یہ امر وینزویلا کے عوام اور اس خطے کے علاقائی ممالک سے وابستہ ہے کہ وہ اس حوالے سے جلدی کریں اور وینزویلا کو زیادہ ترقی اور اثبات کی جانب واپس لائیں"۔

گزشتہ چند برسوں کے دوران غذائی اشیاء اور دواؤں کی شدید قلت اور مہنگائی اور پرتشدد جرائم میں انتہائی اضافے کے سبب تیل کی دولت سے بھرپور ملک وینزویلا سے تیس لاکھ سے زیادہ شہری راہ فرار اختیار کر چکے ہیں۔

نکولس میڈورو کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالی اور ملک کی ابتر اقتصادی حالت کا سبب بننے پر امریکا نے وینزویلا پر پابندیاں عائد کر دیں۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں