میزائل تجربات پریورپی ممالک ایران پر پابندیاں عاید کریں: امریکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکا نے یورپی ممالک سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کے بیلسٹک میزائل تجربات پر تہران پرسخت ترین پابندیاں عاید کرے۔ امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور نئے میزائلوں کی تیاری کو عالمی سلامتی کے لیے سنجیدہ خطرہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ ایران نے دو روز قبل درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ اطلاعات کےمطابق یہ بیلسٹک میزائل جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل بعض یورپی ممالک اور پورے مشرق وسطیٰ میں مار کرسکتا ہے۔

امریکی وزیرخارہ مائیک پومپیو نے ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے کو سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

ادھر فرانس اور برطانیہ نے ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں عدم استحکام کا موجب قرار دیا اور کہا ہے کہ ایران کے میزایل تجربات اشتعال انگیزی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تہران نے ایک ایسے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برطانیہ اور فرانس کی درخواست پر ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پرآج سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں