"لیگو" آرگنائزیشن شامی اور روہنگیا بچوں کے لیے 10 کروڑ ڈالر دے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ڈنمارک کی "LEGO" آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ وہ "امریکا کی تعلیمی این جی او "سيسم ورکشاپ" کو دس کروڑ ڈالر کا عطیہ دے گی۔ یہ رقم پانچ سال کے عرصے کے دوران دی جائے گی۔ اس رقم کا مقصد روہنگیا پناہ گزینوں کے بحران اور شام میں جنگ سے متاثرہ بچوں کی امداد کے منصوبوں کی فنڈنگ ہے۔

لیگو آرگنائزیشن کے مطابق اس رقم سے دنیا میں سب سے کمزور پوزیشن کے حامل بعض بچے مستفید ہو سکیں گے۔ لیگو کا کہنا ہے کہ کھیل کے ذریعے تعلیم ،،، ان بچوں کو دوبارہ سے ترقی کی راہ پر لانے میں انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

سال 1986 میں قائم ہونے والی "لیگو آرگنائزیشن" نجی سیکٹر میں سرگرم ڈنمارک کے کھلونے بنانے والے "لیگو گروپ" کے 25 فی صد سے زیادہ حصص کی مالک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں