اوپیک تیل کی مارکیٹ میں توازن کے لیے پیداوار میں’ ’مناسب کٹوتی‘‘ چاہتی ہے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا ہے کہ تیل برآمد کرنے والے ملکوں کی تنظیم اوپیک خام تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کو برقرار رکھنے کے لیے پیداوار میں ’’مناسب‘‘ حد تک کٹوتی چاہتی ہے۔

انھوں نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں اوپیک کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’’ہم مارکیٹ میں توازن کے لیے تنظیم کے رکن ممالک کی تیل کی پیداوار میں مناسب اور برابر کٹوتی چاہتے ہیں ‘‘۔

انھوں نے بتایا کہ اوپیک اور تیل پیدا کرنے والے غیر اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی کے لیے ابھی کسی سمجھوتے پر اتفاق نہیں ہوا ہے اور انھیں توقع ہے کہ آج جمعہ کو اس ضمن میں کوئی سمجھوتا طے پاجائے گا۔

خالد الفالح کا کہنا تھا کہ’’ تمام آپشنز زیر غور ہیں اور ان میں کوئی سمجھوتا طے نہ پانا بھی شامل ہے۔اگر کوئی بھی ملک پیداوار میں کمی کو تیار نہیں ہوا تو پھر ہم انتظار کریں گے۔تیل کی پیداوار میں یومیہ پانچ لاکھ سے پندرہ لاکھ بیرل تک یومیہ کمی کی تجویز زیر غور ہے لیکن اگر اوپیک اور غیراوپیک ممالک دس لاکھ بیرل تک پیداوار میں کمی پر متفق ہوجاتے ہیں تو یہ بھی مناسب ہوگی‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں