دنیا کا پہلا ملک جہاں تمام پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

لیگزمبرگ دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ مفت ہو گی۔ یہ اقدام کی حکومت کی پیش کردہ تجاویز کے ضمن میں ہے۔

وزیراعظم ژاویر بیٹل کے حکومتی اتحاد کے مطابق آئندہ برس 2020 کے موسم گرما سے ملک میں تمام ٹرینوں، بسوں اور ٹراموں میں سفر کو مفت کر دیا جائے گا۔

بیٹل نے بدھ کے روز دوسری مدت کے لیے ملک کے وزیراعظم کا دفتر سنبھالا ہے۔ اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے دوران ماحولیاتی تحفظ ژاویر بیٹل کی مہم کا اہم حصہ تھا۔

حکومت کی نئی پالیسیوں میں خدمات عامہ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ ، دو نئی تعطیلات کا اعلان اور بھنگ کے تفریحی استعمال کو قانونی حیثیت دینا بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت لیگزمبرگ سٹی کی آبادی صرف 1.1 لاکھ نفوس پر مشتمل ہے تاہم اس کے باوجود یہ ٹریفک جام کی بدترین صورت حال سے دوچار ہے۔ روزانہ تقریبا 4 لاکھ افراد کام پر جانے کے لیے یہاں سے گزرتے ہیں۔

مفت سفر کی خدمات فراہم کرنا حکومت کے پاس آخری راستہ ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔

ملک میں 20 برس سے کم عمر افراد کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ پہلے ہی مفت ہے۔ بقیہ مسافر بھی دو گھنٹے کے سفر کے واسطے اس وقت صرف 2 یورو کی ادائیگی کرتے ہیں۔

لیگزمبرگ کو یورپی یونین کا دوسرا امیر ترین ملک شمار کیا جاتا ہے۔


مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں