پاپائے روم آئندہ سال فروری میں امارات کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

وٹیکن کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاپائے اعظم پوپ فرانسیس آئندہ سال فروری میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

العربیہ کے مطابق پوپ فرانسیس تین سے پانچ فروری کے درمیان ابو ظہبی کا دورہ کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران ابو ظہبی میں منعقدہ "انسانی بھائی چارے"کے عنوان سے منعقدہ بین المذاہب مکالمے میں بھی حصہ لیں گے۔

وٹیکن نے وضاحت کی ہے کہ امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان اور امارات میں کیتھولک چرچ کی جانب سے اس دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

گذشتہ برس عیسائی دنیا کے سواد اعظم نے متحدہ عرب امارات کی مفاہمانہ، رواداری اور روشن خیالی کی تعریف کی تھی اور مذہبی رواداری کے حوالےسے امارات کو ایک مثالی ملک قرار دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں