.

بھارت کے زیر انتظام ریاست مقبوضہ کشمیر میں بس گہری کھائی میں گر گئی ،13 افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بھارت کے زیر انتظام ریاست مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہفتے کے روز ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بس حادثہ سری نگر سے 200 کلومیٹر جنوب میں واقع ضلع پونچھ میں پیش آیا ہے جہاں پہاڑی علاقے میں ایک تنگ شاہراہ پر مسافر بس خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے 70 میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

ضلع پونچھ کے سینیر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیو پانڈے نے بتایا ہے کہ بس میں 26 مسافر سوار تھے۔حادثے میں ان میں سے 13 جان کی بازی ہار گئے ہیں اور باقی زخمی ہوگئے ہیں۔ان میں تین شدید زخمی مسافروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جموں شہر میں ایک اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ریاست جموں وکشمیر میں غفلت اور بے پروائی سے ڈرائیونگ اور پہاڑی علاقوں میں تنگ شاہراہوں پر آئے دن حادثات پیش آتے رہتے ہیں اور مسافر گاڑیاں بے قابو ہو کر گہری کھائیوں میں گر جاتی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت بھر میں ہر سال اوسطاً ڈیڑھ لاکھ افراد سڑک حادثات میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔