.

دُنیا بھرمیں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد نصف آبادی سے متجاوز: یو این

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اقوام متحدہ نے اپنے اعدادو شمار میں‌ بتایا ہے کہ اس وقت دنیا کے تین ارب 90 کروڑ لوگل انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ تعداد کرہ ارض پر آباد انسانوں کا نصف سے زاید ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 51.2 فی صد ہوجائےگی۔

اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن فیڈریشن کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں انٹرنیٹ کا دائرہ تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ فیڈریشن کے سربراہ ھولین جو نے کہا کہ2018ء کے اوائل میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 50 فی صد سے تجاوز کرگئی۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ صارفین کے اعدادو شمار معلومات کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں۔ انٹرنیٹ کا استعمال دنیا میں ڈیجیٹل ترقی کے میدان میں اہم پیش رفت ہے مگر اب بھی دنیا کی آدھی آبادی ڈیجیٹیل ترقی سے دور ہے۔

اقوام متحدہ نے ترقی یافتہ ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کی ترقی پر کام جاری رکھیں تاکہ دنیا میں ڈیجیٹیل انقلاب سے کوئی خطہ محروم نہ رہے۔

بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن فیڈریشن کےمطابق ترقی یافتہ ممالک میں انٹرنیٹ کے صارفین 51 فی صد سے بڑھ گئے ہیں جب کہ ترقی پذیر ممالک میں بھی 13 سال کے دوران انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 7۔7 سے بڑھ کر 45 اعشاریہ تین فی صد تک پہنچ گئی ہے۔