.

پومپیو کا کام شان دار ہے، ٹیلرسن سُست اور کم عقل تھے: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو شان دار کام انجام دے رہے ہیں۔ ٹرمپ نے باور کرایا کہ وہ پومپیو پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

امریکی صدر نے جمعے کے روز اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اس منصب کے حوالے سے مطلوب ذہنی صلاحیت سے عاری تھے۔ ٹرمپ کے مطابق ٹیلرسن "پتھر کی طرح گنگ" تھے، تاہم وہ ان سے جلد چھٹکارا نہیں پا سکے۔ امریکی صدر نے ٹیلرسن کو "جہنم کی مانند سُست" قرار دیا۔

ٹرمپ نے اپنی ٹوئیٹ کے اختتام پر کہا کہ "ریاست میں (اب) ایک عظیم روح پائی جا رہی ہے!".

امریکی صدر کی یہ ٹوئیٹس ایک ٹی وی انٹرویو میں ٹیلرسن کی جانب سے کی گئی تنقید کے جواب میں سامنے آئی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں سال مارچ میں سابق وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کو برطرف کر کے ان کی جگہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو کو مقرر کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹیلرسن کو اپنی برطرفی کا علم ٹرمپ کی ایک ٹوئیٹ کے ذریعے ہوا جس میں امریکی صدر نے بطور وزیر خارجہ خدمات انجام دینے پر ٹیلرسن کا شکریہ ادا کیا تھا۔