بحرین کی امیر ِقطر پر الریاض میں جی سی سی کے سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر تنقید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے قطر کے امیر شیخ تمیم پر سعودی دارالحکومت الریاض میں اتوار کو ہونے والے جی سی سی سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو جی سی سی کے انتالیسویں سالانہ سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرنا چاہیے تھی اور اس میں شریک ہونا چاہیے تھا۔

انھوں نے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ یہ سربراہ کانفرنس مطالبات کے لیے ایک متفقہ موقف کی نمایندہ ہے۔

قطر نے اپنے وزیر مملکت برائے امورِ خارجہ سلطان بن سعد المریخی کو الریاض اجلاس میں شرکت کے لیے بھیجا ہے۔اس میں خلیج کی سکیورٹی سے متعلق امور، ایران کی خطے کے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت اور علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر غور کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں