.

مس ورلڈ 2018ء کا تاج میکسیکو کی حسینہ کے سر پر سج گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

میکسیکو سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل "ونیسا پونس ڈی لیون" نے عالمی مقابلہ حسن جیت لیا۔ یہ مقابلہ ہفتے کے روز چین کے جزیرے ہائنان کے شہر سانیا میں منعقد ہوا۔

ونیسا کی عمر 26 برس ہے اور وہ انٹرنیشنل بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈگری کی حامل ہیں۔ اس کے علاوہ وہ مہاجرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ایک سوسائٹی کے ساتھ بطور رضاکار وابستہ ہیں۔ عالمی مقابلہ حسن کی ویب سائٹ کے مطابق 68 واں مس ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے والی میکسیکن حسینہ لڑکیوں کی بحالی سے متعلق ایک ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن بھی ہیں۔

تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ حسینہ نکولین بیشابا لیمسنوکین نے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ آٹھواں موقع ہے جب عالمی مقابلہ حسن کا انعقاد چین کے ساحلی شہر سانیا میں ہوا۔ مذکورہ شہر میں پہلی مرتبہ یہ مقابلہ 2003 میں منعقد ہوا تھا۔