قطر جانتا ہے،اسے جی سی سی کے فعال رکن کی حیثیت سے واپسی کے لیے کیا کرنا ہے: عادل الجبیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر میں ہمارے بھائی یہ بات زیادہ بہتر طور پر جانتے ہیں کہ انھیں خلیج تعاون کونسل( جی سی سی) کے فعال رکن کی حیثیت سے واپسی کے لیے کیا کرنا ہے۔

وہ الریاض میں جی سی سی کے انتالیسویں سربراہ اجلاس کے بعد کونسل کے سیکریٹری جنرل عبداللطیف الزیانی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہا:’’ جی سی سی کے رکن ممالک اس بات کے خواہاں ہیں کہ قطر کے ساتھ بحران کا کونسل پر کوئی اثر نہ پڑے‘‘۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’ خلیجی ریاستیں ایک خاندان کی طرح ہیں۔ان کے درمیان کسی بھی اختلاف کو ’’خلیج گھر ‘‘ہی میں طے کیا جاسکتا ہے۔قطر کے خلاف مؤقف اس لیے اختیار کیا گیا ہے کہ اس کو پالیسیاں تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاسکے‘‘۔

خلیج تعاون کونسل نے اپنے سالانہ اجلاس کے اختتام پر ایک سات نکاتی الریاض اعلامیہ جاری کیا ہے۔اس میں کونسل کے رکن ممالک کے درمیان دفاع ، معیشت اور تزویراتی شراکت داری کے شعبوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں