لیبیا: دہشت گرد حملے میں مصنوعی دریا کے درجنوں کنوئیں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لیبیا میں اتوار کی شب نامعلوم مسلح افراد نے جفارہ کے علاقے میں حساونہ کے آبی نظام کی مغربی فیلڈ پر حملہ کر کے وہاں نصب تمام ساز و سامان تباہ کر دیا۔ اس بات کا اعلان لیبیا میں انسانی ساختہ دریا کی متعلقہ اتھارٹی MMRA نے کیا جو ملک میں آب پاشی کے نظام کو چلاتی ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 4 کنوؤں کا ساز و سامان برباد کرنے کے ساتھ چوری کر لیا گیا جب کہ تباہ شدہ اور ناکارہ کنوؤں کی مجموعی تعداد 92 ہو گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان تزویرواتی نوعیت کے کنوؤں کی حفاظت کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

لیبیا میں کئی ماہ سے پانی تقسیم کرنے والی تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں بعض مرتبہ لیبیا کے شہروں میں پانی کی فراہمی کا سلسلہ منقطع ہو جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں