"ایف بی آئی" کا سابق ڈائریکٹر جیمز کومی جھوٹا شخص ہے:ڈونلڈ ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار "ایف بی آئی" کے سابق سربراہ جیمز کومی پر خوب گرجے اور برسے ہیں۔ انہوں نے کومی کو "جھوٹا" شخص قرار دیا ہے۔

اتوار کے روز امریکی صدر نے "ٹوئٹر" پر اپنی ٹویٹس میں جیمز کومی کو ان کے اخبارات میں شائع ہونے والے ایک مضمون کےبعد سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

جیمز کومی نے اپنے مضمون میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کا دفاع کیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنی صبح کی ایک ٹویٹ میں لکھا کہ "جیمز کومی معلومات لیک کرنے کے بادشاہ ہیں۔ میرے خیال میں ایک ہی دن کانگریس میں جھوٹ اور دروغ گوئی کے حجم میں کوئی اور ان کا مقابلہ نہیں کرسکتا انہوں نے جھوٹ کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جمعہ کے روز ہونے والا اجلاس مکمل جھوٹ تھا"۔

خیال رہے کہ کانگریس کے ایوان نمائندگان کے جمعہ کے روز بند کمرہ جیمز کومی نے سنہ 2016ء کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے حوالے سے تحقیقات کے بارے میں مسلسل چھ گھنٹے بریفنگ دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کی ٹیم اور ماسکو کے درمیان رابطوں کے شواہد موجود ہیں۔ اس کے علاوہ شکست خورد صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی ای میل کے اسکینڈل کو بھی ٹرمپ نے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

ایوان نمائندگان کے اجلاس میں جیمز کومی نے کہا کہ انہوں‌نے مولر کی بھرپور معاونت کی۔ ان کا کہنا تھا میں اس شخص سے بہت زیادہ متاثر ہوں تاہم انہوں نے کہا کہ میری مولر کے ساتھ کوئی دوستی نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں