.

ٹکنالوجی کی دنیا کی با اثر خواتین کون؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سال 2018ء کے دوران ٹکنالوجی کی دنیا میں کئی اہم شخصیات نے شہرت حاصل کی۔ ان میں سے بعض خواتین ہیں۔
کاروباری دنیا کی خبریں شائع کرنے والے جریدے"فوربز" نے اپنی ایک حالیہ اشاعت میں ٹکنالوجی کی دنیا کی مشہور اور بااثر خواتین کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ رپورٹ میں ان سات خواتین کا تعارف کرایا گیا ہے جو ٹکنالوجی کے میدان میں کافی شہرت رکھنے کے ساتھ ساتھ موثر سمجھی جاتی ہیں۔

درج ذیل میں ان خواتین کا تعارف پیش کیا جا رہا ہے۔

Susan Wojcicki یوٹیوب' کی چیف ایگزیکٹیو'

"فوربز" جریدے کی فہرست میں ٹیکنالوجی کے میدان میں با اثرسمجھی جانے والی خواتین میں ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ "یو ٹیوب" کی چیف ایگزیکٹو Susan Wojcicki پہلے نمبر پر ہیں، وجسکی 2014ء سے یو ٹیوب کے ساتھ منسلک ہیں اور کمپنی کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ دنیا کی 100 بااثر خواتین میں وہ اس وقت ساتویں نمبر پر ہیں۔

انہوں‌ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ٹکنالوجی کے میدان میں تنوع نے دنیا بدل دی ہے۔ اس وقت دنیا میں تیزی سے ترقی اور تبدیلی کے عمل میں‌ ٹکنالوجی کا کلیدی کردار ہے۔

سوزان وجسکی کی قیادت میں یو ٹیوب نے غیر معمولی ترقی کی اور اس وقت اس کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب 19 کروڑ ہے جب کہ یو ٹیوب کے اثاثوں کی مالیت 90 ارب ڈالر سے زاید ہو چکی ہے۔

2۔ 'آئی بی ایم" کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جینی رومٹی

ٌ"فوربز" جریدے کی رپورٹ میں ٹکنالوجی کےمیدان میں دوسر اہم ترین خاتون Ginni Rommetty ہیں۔ وہ اس وقت امریکی ٹکنالوجی کمپنی "آئی بی ایم" کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں‌ نے جنوری 2012ء کواس کمپنی میں یہ عہدہ سنھبالا۔ ان کے آنے کے بعد اس کمپنی نے ڈیٹا کمپنی کی شکل اختیار کی۔ اس کمپنی کی تاریخ میں یہ غیر معمولی تبدیلی ہے۔ انہوں‌ نے کمپنی کو مصنوعی ذہانت کے معاصر تقاضوں سے آشنا کیا۔ رومٹی کے آنے کے بعد آئی بی ایم نے بلیک چین، سائبر سیکیورٹی اور کئی دوسری خصوصیات میں پیش رفت کی۔ اس وقت آئی بی ایم ایک بڑی سائبر کمپنی کہلاتی ہے جو مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتی ہے۔ سنہ 2017ء میں اس کی آدھی آمدن 79 اعشاریہ ایک ارب ڈالر تھی۔
اکتوبر 2018ء کو IBM پروگرامنگ کی شہرہ آفاق کمپنی Red Hat کے ساتھ 34 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کیا۔ پروگرامنگ کی دنیا میں یہ اب تک کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔

3۔۔ "فیس بک" کی ڈائریکٹر آپریشنز "شیریل سینڈرج

ٹکنالوجی کے میدان میں تیسری با اثرخاتون سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ "فیس بک" کی ڈائریکٹر آپریشنزSheryl Sandberg ہیں۔ وہ سنہ 2008ء سے کمپنی کے اس عہدے پر فائز ہیں۔ اگرچہ ان کی موجودگی میں فیس بک کیمبرج انالیٹیکا کا اسکینڈل اور صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو خطرے میں‌ ڈالنے جیسے واقعات رونما ہوئے، تاہم اس کے باوجود شیرل سینڈرج نے اپنی تمام تر توجہ چھوٹی کمپنیوں کے اشتہارات کے حصول کر مرکوز رکھی اور سنہ 2016ء کے دوران 57 فی صد زیادہ منافع حاصل کیا۔

4۔۔ انجیلا ھرینڈس ۔ ایپل کمپنی کی وائس چیئرپرسن

"فوربز" جریدے کی رپورٹ کے مطابق ٹکنالوجی کی چوتھی با اثر خاتون "Angela Ahrendts " ہیں۔ وہ اس وقت امریکا کی ٹکنالوجی کی بڑی کمپنی "ایپل" کی وائس چیئر پرسن ہیں۔ وہ اپیل کمپنی واحد مارکیٹنگ ماہر ہیں جنب کی قیادت میں کمپنی نبے اپنی مصنوعات کو دنیا بھر میں‌ پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ ماضی میں برطانیہ کی فیشن ڈیزائننگ کی کمپنی Burberry میں چیف ایگزیکٹیو کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔

"ایپل" میں‌ شمولیت کے بعد 2014ء کے بعد اس کمپنی کی ورکنگ پاور میں ‌50 فی صد اضافہ ہوا اور اس کمپنی کا دائرہ چین تک پھیل گیا۔ تین سال میں ایپل کمپنی نے مختلف ممالک میں اپنے 41 نئے مراکز قائم کیے۔

5۔۔"اوریکل" کی شریک چیف ایگزیکٹو، صافرا کاٹز

صافرا کاٹز کا شمار ٹکنالوجی کی دنیا کی پانچویں با اثر خاتون کے طو پر ہوتا ہے۔ وہ سنہ 2014ء سے "اوریکل" کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں اور اس وقت شریک چیف ایگزیکٹو کے طورپر کام کر رہی ہیں۔ انہوں‌ نے لاری الیسن کے استعفے کے بعد کمپنی میں یہ عہدہ سنھبالا تھا۔

کاٹز کی قیادت میں اوراکل نے کمپیوٹر پروگرامنگ کے میدان میں روایتی انداز کے بجائے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی کامیاب کوشش کی۔ یہ کمپنی کمپیوٹر کے بنیادی ڈھانچے اور سائبر سیکیورٹی کے میدان میں بھی کام کرتی ہے۔

6۔۔ "الفا بٹ" کی اکنامک ڈائریکٹر "روتھ بوراٹ"

روتھ بوراٹ' Ruth Porat' الفابٹ کمپنی کی مالیاتی شعبے کی ڈائریکٹر ہیں۔ وہ سنہ 2015ء سے اس کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں۔ ان کے آنے کے بعد گوگل کے ساتھ اس کمپنی کے حصص میں اضافہ ہوا۔ تنظیم کے شعبوں کی تشکیل نو کی گئی اور نئے مالیاتی اصول وضع کیے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہناہے کہہ وہ سرمایہ کاری کو وسعت دینے کے لیے کام کرتی ہیں۔ اس حوالے سے مصنوعی ذہانت کی ٹکنالوجی، اسمارٹ فون اور اشتہارات میں ایک وسیع میدان موجود ہے۔

7۔۔ ایمی ہوڈ

ٹکنالوجی کے میدان میں با اثر خواتین کی فہرست میں ساتویں نمبر پر Amy Hood کا نام آتا ہے۔ وہ اس وقت مائیکر سافٹ کمپنی میں مالیاتی شعبے کے ڈائریکٹر ہیں۔ انہوں‌ نے سنہ 2013ء سے اس کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ان کی آمد کے بعد مائیکرو سافٹ کمپنی اپیل کے بعد امریکا کی دوسری بڑی مارکیٹنگ کمپنی بن گئی اور مائیکرو سافٹ کے شیئرز میں 300 فی صد اضافہ ہوا۔ انہوں‌ نے مائیکرو سافٹ کمپنی کے دوسری کمپنیوں کے ساتھ باہمی تعاون کے 57 معاہدے کرائے۔ پروگرامنگ کمپنی GitHub کےساتھ معاہدے کی لاگت 7 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ انہوں‌ نے مائیکرو سافٹ کے بعض پرانے پروگراموں مثلا وںڈوز وغیرہ میں سرمایہ کاری کمی کی اور سائبر کے شعبے میں اضافہ کیا گیا۔