.

کابل میں خودکش کار بم دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد 6 تک جا پہنچی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش کار بم دھماکے میں افغا ن سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی تعداد 6 [چھے]ہوگئی۔ دھماکے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے شمال مغریب ضلع پیغمان میں منگل کی صبح بم دھماکا افغانستان کے اہم انٹیلی جنس ذمہ داران کے قافلے کے قریب ہوا۔ افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ دھماکا کابل کے ضلع پغمان میں کیا گیا۔ پغمان کے علاقے بالا چنار میں کار بم کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے میں اب تک 6اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

افغان حکام نے دھماکے کے حوالے سے مزید تفصیل فراہم نہیں کی، نہ ہی کسی دہشت گرد گروپ کی جانب سے اب تک مذکورہ دھماکے کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔